اگر محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن تم سے ملنے آ جائیں

❤️❤️انگریزی زبان کی یہ نظم جس نے بھی لکھی ہو اللہ تعالٰی اسے جزائے خیر دیں، نہایت فکر انگیز اور ایمان سے بھر پور کلام ہے،
یہ اسکا اردو ترجمہ ہے۔


اگر محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن تم سے ملنے آ جائیں
بالکل‏ اچانک تشریف لائیں
میں حیران ہوں کہ تم کیا کرو گے_کیا کرو گے؟
ہاں میں جانتا ہوںتم اپنا سب سے بہترین کمرہاپنے محترم مہمان کو پیش کرو گے.

سب سے عمدہ سب سے اعلی _ طعام(کھانا) کا اہتمام کرو گے۔ اپنی ہر بات سے انہیں احساس دلاو گے کہ ان کی آمد سے تم بہت خوش بہت دلشاد ہو ان کی‏ آمد تمھارے لئے اعزاز ہے اک ناقابل مسرت بیان _اور مسلمان کا اک حسین خواب ہے۔

لیکن! جب تم انہیں آتا دیکھو گےکیا ان سے دوڑ کے دروازے پہ مل پاؤ گے؟ ان کے استقبال میں اپنے بازو وا کر سکو گے؟ یا ان کی اندر آمد سے پہلے ہی تمہیں اپنا لباس تبدیل کرنے دوڑجانا پڑے گا؟ ان کی‏ نظروں سے چھپا کے تمام رسائل ہٹا کے قرآن پاک سجانا پڑے گاپھر کیا تم اپنےٹی وی پر وہی لباس وہی مناظر دیکھ سکو گے؟ یا ان کی نظر پڑنے سے پہلے ہی دوڑ کر اپنا ٹی وی بند کرو گے؟ کیا اس خواہش پرکہ ان کی سماعت سے تمہارا ریڈیو، تمہارا ٹی وی، تمہاری سی ڈیز، تمہاری ڈی وی ڈیز دور‏ رہیں؟ ان سب کو کہیں چھپا دو گے؟ اور پچھتاو گے کہ کاش تم نے اس وقت اس اونچی آواز میںکبھی بات ہی نہ کی ہوتی
کیا نغمہ و موسیقی کے آلات چھپا کر
ان پر احادیث کی کتابیں ڈھانپ دو گے؟
اور پھر کیا تم انہیں اپنے گھر کے ہر گوشے میں ہر جگہ ہر حصے میں بلا جھجھک لے جاؤ گے؟
یا پھر‏ انہیں اپنا گھر دکھانے سے پہلے ہی
یہ سب چھپانے دوڑ جاو گے؟

میں حیران ہوںاگر محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم ایک یا دو دن تمہارے ساتھ رہنا چاہیں تمہاری ذات تمہارے خاندان کو یہ اکرام دینا چاہیں کیا تم اپنے معمول کے مطابق کام کر پاؤ گے وہی الفاظ جو کہتے ہو کہہ‏ پاو گے؟ کیا تمہاری زندگی کے روز و شب بر قرار رہ سکیں گے؟ کیا تمہارے گھر کی روزمرہ کی گفتگوویسے ہی جاری رہ سکے گی؟ یا تمہارے لیے ان کے ساتھ
کھانا کھاتے ہوئے کھانے کی دعائیں پڑھنا بھی مشکل ہو جائیں گی؟
تمہیں نمازیں ٹال کر سو جانا یاد رہے گا؟
کیا تمہیں خوشی کے ساتھ رب کے‏ دربار میں بار بار جھکنا یاد رہے گا؟
جو گیت اور نغمے اکثر گنگناتے ہو؟
ان کے سامنےوہی گنگنا پاؤ گے؟
وہی کتابیں وہی رسالے جو پڑھتے ہو پڑھ پاؤ گے؟
انہیں بتا سکو گے کہ تمہاری سوچ
اور تمہارے خیالات اور تمہاری نگاہیں۔کہاں کہاں کس کس کو کہاں کہاں ٹٹولتی ہیں؟
انہیں بتا پاؤ گے؟‏ کہ جو سب کچھ تمہاری روح تمہارے وجود میں سمایا ہوا ہے؟ کیاہر اس جگہ جہاں تم جاتے ہو محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کو اپنے ہمراہ لے جا سکو گے؟ اپنے ہر ساتھی ہر ملنے والے سے انہیں ملوا پاؤ گے؟ یا چاہو گے کہ ان کے قیام تک یہ سب تم سے دور ہی رہیں؟ اور اگر وہ‏ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم ساری عمر تمہارے ساتھ رہنا چاہیںتو کیا تم تمام عمر کے لئے
انہیں( صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم )اپنا مہمان بنا پاو گے؟

ِیا پھر ایک آزادی اور اطمینان کا سانس لو گے؟ جب آخرکار وہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن‏ آئے
تمہارے گھر سے وہ واپس لوٹ جائیں کیا یہ تصور یہ خیال خو شگوار نہیں ہو گا؟
اگر میں جاننا چاہوں کہ تم اس وقت کیا کرو گے؟
جب محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کچھ دن کچھ وقت تمہارے ساتھ گزارنے کے لئےاپنی امت کے احوال کی آگہی کے لئے اپنی امت کی خیر خواہی کے‏ لئےتمہارے گھر مہمان رہیں!

اگر سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اک دن تم سے ملنے آ جائیں.

درحقیقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا سب سے بڑا تقاضہ انکے نقش قدم پر چلنا ہے❤️

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s